اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میںحالیہ واقعات نے دو قومی نظریے کی مسلمہ حقیقت ایک بار پھر واضح کردی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کی جانب سے مسلط ترمیمی شہریت ایکٹ اوراین آرسی کے متعصبانہ امتیازی قوانین نے قائد اعظم کی بصیرت اور اس نظریے کی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میںحالیہ واقعات نے دو قومی نظریے کی مسلمہ حقیقت ایک بار پھر واضح کردی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کی جانب سے مسلط ترمیمی شہریت ایکٹ اوراین آرسی کے متعصبانہ امتیازی قوانین نے قائد اعظم کی بصیرت اور اس نظریے کی حقانیت پر مہر ثبت کردی جس کے تحت انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کامطالبہ کیا۔







