اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایپٹما کا وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کا ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم خوش آئند اور حکومت پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے، یہ برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت کی مخلصانہکاوشوں کا منہ بولتا …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایپٹما کا وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کا ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم خوش آئند اور حکومت پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے، یہ برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت کی مخلصانہکاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، آنے والے دنوں میں صنعتوں کے قیام کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ جمعرات کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بند صنعتوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ غریب اور محنت کش مزدور کے گھر کا چولہا جل سکے۔ کپاس کی فصل ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو سی پیک کا حصہ بنایا گیا ہے، چین کی مدد سے ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی پیداوار کو بڑھایا جائے گا۔ وزیر اعظم کے وژن کے تحت زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے ان اہم اقدامات سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی ادویات اور بیج کی اقسام میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف بھی سخت اقدامات کی ہدایات کی ہے۔








