اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اﷲ کے گھر میں نمازیوں پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام و …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوئٹہ میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اﷲ کے گھر میں نمازیوں پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم نے متحد ہو کر دہشت گردوں کو پسپا کیا، ان کی باقیات کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔








