اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ماڈل ٹا¶ں واقعے کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل سے بات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ماڈل ٹا¶ں واقعے کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مایوسی کو دور کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس المناک واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 18 بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور حکومت اس معاملے پر قانون کے مطابق ہر ممکن فیصلے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کو یقینی بنانےکیلئے حکومت مختلف محکموں میں قابل افراد کو میرٹ کی بنیاد پر تعینات کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس کا فورم تمام ممبران کیلئے کھلا ہے اور وہ اہم امور پر ہمیشہ اپنی تجاویز اور سفارشات دیتے ہیں۔







