اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے تحت باقاعدہ سروے اور نادرا ڈیٹا بینک سے مستحقین کا انتخاب کیا، 15 اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل مکمل جبکہ 55 میں مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا، احساس کفالت پروگرام کیلئے دو بینکوں کے ساتھ معاہدہ …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کااحساس کفالت پروگرام کے اجراءکی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے احساس کفالت پروگرام کے تحت باقاعدہ سروے اور نادرا ڈیٹا بینک سے مستحقین کا انتخاب کیا، 15 اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل مکمل جبکہ 55 میں مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا، احساس کفالت پروگرام کیلئے دو بینکوں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز اور سکولوں کی فیس کی مد میں رعایت ملے گی، 10 لاکھ خواتین کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے کارڈز کا اجراءشروع کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس کفالت پروگرام کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو 2 ہزار روپے ماہانہ نقد وظائف دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے اعداد و شمار 10 سال پرانے تھے، موجودہ حکومت نے باقاعدہ سروے اور نادرا ڈیٹا بینک سے مستحقین کا انتخاب کیا، 10 سال قبل انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 6 بینکوں سے معاہدے کئے گئے تھے، احساس کفالت پروگرام کیلئے دو بینکوں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے، احساس کفالت پروگرام 100 فیصد بائیو میٹرک ہے، مستحق خواتین کی بینکوں تک رسائی کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پروگرام کیلئے مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ڈیسک رجسٹریشن کا عمل تحصیل کی سطح پر شروع کیا گیا ہے، 15 اضلاع میں رجسٹریشن کا عمل مکمل جبکہ 55 میں مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام مستحق خواتین کی معاشی معاونت میں اہم کردار ادا کرے گا، پروگرام سے مستفید ہونے والی ہر خاتون کا بینکوں میں بچت اکاﺅنٹ ہو گا، کفالت پروگرام کے تحت ہر خاتون کو سمارٹ فون ملے گا، کفالت پروگرام احساس پروگرام کا حصہ ہے اور یہ بی آئی ایس پی کے محکمہ کے تحت شروع کیا گیا جس طرح ماضی میں بی آئی ایس پی کے تحت وسیلہ حق جیسے پروگرام شروع کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کفالت پروگرام کا دائرہ کار شراکت داری سے آگے بڑھے گا، پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز اور سکولوں کی فیس کی مد میں رعایت ملے گی، کفالت پروگرام سے 70 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ خواتین کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے کارڈز کا اجراءشروع کر دیا گیا ہے، کفالت پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، کفالت کارڈ پر قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر لگائی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید، وفاقی وزرائ، وزراءمملکت، پارلیمانی سیکرٹریز اور ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔








