
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے این ایف ای ایچ سالانہ عالمی سی ایس آر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔احساس پروگرام کو کورونا وبا کے دوران مالی امداد کی شفاف ادائیگی پر این ایف ای ایچ نے خصوصی ایوارڈ دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت محروم طبقات کو غیرسیاسی بنیادوں پر فوری مالی امداد دی گئی۔