وزیراعظم کی پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرین کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت جاری

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے مسافروں کے لیے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرین کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ریلوے کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے پیش نظر کرایوں میں30 فیصد تک اضافہ ناگزیر …

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے مسافروں کے لیے بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ٹرین کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ریلوے کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے پیش نظر کرایوں میں30 فیصد تک اضافہ ناگزیر ہو چکا تھا، تاہم وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فوری مداخلت کرتے ہوئے تمام کلاسز کے کرایے بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی ۔ حکومتی فیصلے کے تحت اکانومی اور اے سی سمیت تمام کلاسز کے کرائے بدستور برقرار رہیں گے۔

اس کے علاوہ کاروباری طبقے کو سہولت دینے کے لیے مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایات پر حکومت نے 30 جون تک اضافی مالی بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت تقریبا 6 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی تاکہ مسافروں اور تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یہ اقدام عوام کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے لیے ایک تحفہ ہے ، اس سے ریلوے سفر سستا اور قابلِ رسائی رہے گا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔