وزیراعظم کی ہدایت پررواں موسم سرمامیں گھریلو صارفین کوگزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ گیس فراہم کی گئی ہے، تمام شعبہ جات کیلئے وافرگیس موجودہے،وزیرمملکت علی پرویزملک کاقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیرمملکت توانائی علی پرویزملک نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پررواں موسم سرمامیں گھریلوں صارفین کوگزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ گیس فراہم کی گئی ہے، تمام شعبہ جات کیلئے وافرگیس موجودہے،کوئٹہ اوربلوچستان کے 70سے 80فیصدمیٹروں میں ٹمپرنگ کی شکایات ہیں۔ پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آسیہ نازتنولی کے سوال پروزیرمملکت نے ایوان کوبتایا کہ وزیراعظم نے موسم سرماکے دوران گھریلوں صارفین کوگیس فراہم …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیرمملکت توانائی علی پرویزملک نے کہاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پررواں موسم سرمامیں گھریلوں صارفین کوگزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ گیس فراہم کی گئی ہے، تمام شعبہ جات کیلئے وافرگیس موجودہے،کوئٹہ اوربلوچستان کے 70سے 80فیصدمیٹروں میں ٹمپرنگ کی شکایات ہیں۔ پیرکوقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران آسیہ نازتنولی کے سوال پروزیرمملکت نے ایوان کوبتایا کہ وزیراعظم نے موسم سرماکے دوران گھریلوں صارفین کوگیس فراہم کرنے کوترجیح دینے کی ہدایت کی تھی.

وزیراعظم کی ہدایت پر گزشتہ موسم سرما کے مقابلہ میں جاری موسم سرمامیں صارفین کوزیادہ گیس فراہم کی گئی،نومبر 2024ء میں گھریلوں صارفین کو 470ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ نومبر 2025ء میں 570ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی،اسی طرح دسمبر2024ء کے 680ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلہ میں دسمبر2025میں گھریلوں صارفین کو780ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی عمل میں لائی گئی۔ وزیرمملکت نے کہاکہ جنوری 2025ء کے 800ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلہ میں جنوری 2026ء میں گھریلوں صارفین کوایک ہزارایم ایم سی ایف ڈی کے قریب گیس فراہم کی گئی ہے۔

وزیرمملکت نے کہاکہ آرایل این جی وافرمقدارمیں موجودہے، سپلائی سائیڈ پر12ایل این جی کارگوزشامل کئے گئے ہیں،آرایل این جی کے نظام میں شمولیت سے تمام شعبہ جات کی طلب کوپوراکرنے کیلئے وافر مقدارمیں گیس موجودہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے گیس کی قلت سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں،اگرکہیں گیس پریشرکامسئلہ ہے توہمارے علم میں لایا جائے۔عالیہ کامران کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں میٹرٹمپرنگ کے مسائل موجودہے70سے 80فیصدمیٹروں میں ٹمپرنگ ہے، بلوچستان سے جتنی گیس حاصل ہورہی ہے اس سے زیادہ گیس فراہم کی جارہی ہے۔

ثمینہ گھرکی کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ گیس کے حوالہ سے ہرایک شکایت پرٹیگ لگتاہے اوراس کے حوالہ سے ساراڈیٹا بھی موجودہے، گیس کے حوالہ سے شکایات میں کمی آئی ہے۔شہریارآفریدی کے ضمنی سوال پروزیرمملکت نے کہاکہ آرایل این جی ٹیرف کاتعین اوگراکرتاہے، آرایل این جی کاکنکشن پورے ملک میں دیاجاتاہے، گیس فیلڈ کے پانچ کلومیٹرکے احاطہ کے باہرآرایل این جی کاکنکشن لگتاہے۔شرمیلافاروقی کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ جنوری 2025ء کے 800ایم ایم سی ایف ڈی کے مقابلہ میں جنوری 2026ء میں گھریلو صارفین کو 1ہزارایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔

 

مزید خبریں