اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بے گھر اور مزدور طبقات کیلئے تیسری پناہ گاہ قائم کر دی۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ترلائی اور آئی الیون پناہ گاہ کے بعد تیسری پناہ گاہ پیر کو جی نائن سیکٹر میں پشاور موڑ کے قریب قائم کر دی …
وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ نے بے گھر اور مزدور طبقات کیلئے تیسری پناہ گاہ قائم کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بے گھر اور مزدور طبقات کیلئے تیسری پناہ گاہ قائم کر دی۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ترلائی اور آئی الیون پناہ گاہ کے بعد تیسری پناہ گاہ پیر کو جی نائن سیکٹر میں پشاور موڑ کے قریب قائم کر دی گئی ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ یہ عارضی پناہ گاہ اس علاقہ میں مزدوروں اور مسافروں کی آمدورفت کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں ـانہوں نے بتایا کہ اس پناہ گاہ میں بھی قیام، طعام اور سکیورٹی کے علاوہ طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی انتظام کیا گیا ہے ـپہلے روز سے ہی بڑی تعداد میں لوگوں نے پناہ گاہ کا دورہ کیا ہے اور انتظامات کی تعریف کی ہے جبکہ متعدد لوگوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔








