اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق (آج) جمعہ کو یوم دفاع کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔جمعرات کو اپنے ٹوئیٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام وفاقی و صوبائی وزرائ، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان قومی …
وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آج یوم دفاع کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا،معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق (آج) جمعہ کو یوم دفاع کو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا۔جمعرات کو اپنے ٹوئیٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام وفاقی و صوبائی وزرائ، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعتہ المبارک کے اجتماعاتمیں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔








