اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا کا قانون ہے کہ جو الزام لگاتا ہے وہ ثبوت بھی دیتا ہے لیکن عمران خان کی منطق الگ ہی ہے کیونکہ وہ الزام تو لگاتے ہیں لیکن جب ان سے ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا کا قانون ہے کہ جو الزام لگاتا ہے وہ ثبوت بھی دیتا ہے لیکن عمران خان کی منطق الگ ہی ہے کیونکہ وہ الزام تو لگاتے ہیں لیکن جب ان سے ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان مسلسل عدالت کی معاونت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 66 وزیراعظم محمد نواز شریف کی صوابدید نہیں اور اگر وہ چاہیں بھی تو یہ نہیں کر سکتے کہ میں آرٹیکل 66 کو ختم کرتا ہوں، وزیراعظم محمد نواز شریف نے جو بات پارلیمنٹ میں کہی وہی بات قوم سے خطاب میں کہی جس کے اوپر آرٹیکل 66 نہیں ہے، ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس پورا اختیار ہے کہ پارلیمنٹ میں جو بات ہوئی اس پر بات کرے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاناما کیس پر صرف سیاست کر رہی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج تک عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت موجود ہی نہیں۔








