وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کردہ جے آئی ٹی کے اراکین پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی کے اراکین کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنا استحقاق استعمال …

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کردہ جے آئی ٹی کے اراکین پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی کے اراکین کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنا استحقاق استعمال کیا ہے اور حکومت عدالت عظمیٰ کے اختیار کا مکمل طور پر احترام کرتی ہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عدالت عظمیٰ سمیت عدلیہ سے تعاون اور ان کے فیصلوں کا بھرپور احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدلیہ سے تعاون کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہ ہونے کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو تحقیقات کے لیے پیش کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply