وزیراعظم کے ریلیف پیکیج سے کم آمدن والے کروڑوں افراد کو ریلیف ملے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

113

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏وزیر اعظم کے ریلیف پیکیج سے کم آمدن والے کروڑوں افراد کو ریلیف ملے گا، کورونا وباء کا کامیابی سے مقابلہ نہ کیا ہوتا تو آج ہماری مشکلات کئی گنا زیادہ ہوتیں۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج جس ریلیف کا اعلان کیا، اس سے کم آمدنی کے حامل کروڑوں لوگوں کو ریلیف ملے گا، امید ہے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا رجحان چھ ماہ میں سامنے آنا شروع ہو گا،

کورونا وباء کا جس کامیابی سے ہم نے مقابلہ کیا اگر ہم کامیاب نہ ہوتے تو آج ہماری مشکلات کئ گنا بڑھ چکی ہوتیں۔