اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود سے تمباکو کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے ایم ڈی کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستانی تمباکو کی برآمدات سمیت تمباکو کے کاشتکاروں کی بہتری کے لئے مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی فلپ مورس جوآو مارٹنز کا کہنا تھا کہ تمباکو کے …
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے تمباکو کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے ایم ڈی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود سے تمباکو کمپنی فلپ مورس انٹرنیشنل کے ایم ڈی کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستانی تمباکو کی برآمدات سمیت تمباکو کے کاشتکاروں کی بہتری کے لئے مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی فلپ مورس جوآو مارٹنز کا کہنا تھا کہ تمباکو کے شعبے کی تجربہ کار کمپنی الائنس ون انٹرنیشنل کو پاکستان میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الائنس ون انٹرنیشنل پاکستانی تمباکو کے کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات مہیا کرے گی جس سے ان کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود کو بتایا کہ الائنس ون انٹرنیشنل تمباکو کی پیداوار سے برآمدات تک تمام تر معاملات میں مہارت رکھتی ہے۔ جوآو مارٹنز نے بتایا کہ پاکستانی تمباکو کی 30 ملین ڈالرز کی برآمدات کو دوسال تک 100 ملین ڈالرز تک لے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی تمباکو کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی جس سے ملکی ذرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔








