وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر کامرس و ٹیکسٹائل و انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، ٹیکسٹائل ٹاسک فورس کے سربراہ احسن بشیر، فنانس سیکرٹری نوید کامران بلوچ اور سپیشل سیکرٹری فنانس عمر حمید خان بھی موجود تھے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر کامرس و ٹیکسٹائل و انڈسٹری عبدالرزاق داﺅد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، ٹیکسٹائل ٹاسک فورس کے سربراہ احسن بشیر، فنانس سیکرٹری نوید کامران بلوچ اور سپیشل سیکرٹری فنانس عمر حمید خان بھی موجود تھے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کے جولائی اور اگست کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے کلیمز فارم ایچ کی بجائے پرانے ای آر ایس نظام کے تحت بھرنے اور ادا کرنے کا وفد کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔ ملاقات کے دوران سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کےلئے دو ہفتوں کے اندر فارم ایچ کو بہتر بنانے یا نیا متبادل نظام لانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ وفد کے مطالبہ پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے 2 ارب روپے واجب الادا سیلز ٹیکس ریفنڈز جن کے آر پی اوز جاری ہو چکے ہیں، فوری ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلز ٹیکس ریفنڈز روکنے کی بجائے برآمدات کے فروغ پر یقین رکھتی ہے جس کےلئے برآمد کندگان کو وافر مالی وسائل کی فراہمی اور ٹیکس ریفنڈز کے حوالہ سے درپیش مشکلات کا یقینی ازالہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں