وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ورلڈ وائلڈ لائف فاونڈیشن کے صدر احمد بلال اور ڈائریکٹر رب نواز کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) ورلڈ وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن نے وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جلد مفاہمت کا سمجھوتہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ورلڈ وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن کے صدر احمد بلال اور ڈائریکٹر رب نواز نے منگل کو یہاں …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) ورلڈ وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن نے وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جلد مفاہمت کا سمجھوتہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ورلڈ وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن کے صدر احمد بلال اور ڈائریکٹر رب نواز نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملک امین اسلم نے ورلڈ وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن کے وفد کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے دس بلین ٹری سونامی پروجیکٹ، ریچارج پاکستان ، جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبوں سمیت مختلف امور کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان کا کانفرنس آف پارٹیز (کاپ24 )میں نائب صدر اور اقوام متحدہ کے تیسرے سیشن برائے ایشیا پیسفک فورم میں وائس چیئر مین کے طور پر منتخب ہونا ایک واضح تبدیلی کا آغاز ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت ، سیر اور تفریح کے بی شمار مقامات اور قدرتی مناظر ہیں جسے دیکھنے ملکی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کو مزید بڑھانے کےلیے سیاحت میں درپیش مسائل کی نشاندہی اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کیلئے قوانین میں نرمی اور تفریحی مقامات میں ترقیاتی کام کرنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ ولڈ وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن کے وفد نے ملک امین اسلم کو آگاہ کیا کہ ورلڈ وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن وزیراعظم کے دس بلین ٹری سونامی پروجیکٹ میں حصہ لینے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر بھی جلد وزارت موسمیاتی تبدیلی سے دستخط کرینگے۔ ورلڈ وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن کے صدر احمد بلال نے بتایا کہ ورلڈ وائلڈ لائف فاو¿نڈیشن پاکستان میں عوام میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور ، شجرکاری ، سنو لیپرڈ کے تحفظ ، سموگ میں کمی اور پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ جیسے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔