اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پانی کی قلت، آلودگی، درختوں کی کٹائی اور جنگلات کے تحفظ جیسے چیلنجز نمٹنے کے لئے تیار ہے، خیبرپختونخوا کی طرز پر پورے ملک میں 10 بلین ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، 2 ستمبر کو ملک گیر شجرکاری مہم کے تحت …
وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پانی کی قلت، آلودگی، درختوں کی کٹائی اور جنگلات کے تحفظ جیسے چیلنجز نمٹنے کے لئے تیار ہے، خیبرپختونخوا کی طرز پر پورے ملک میں 10 بلین ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا جائے گا، 2 ستمبر کو ملک گیر شجرکاری مہم کے تحت 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، پاکستان کو درختوں کی شدید ضرورت ہے، مضبوط سیاسی عزم کے ساتھ مہم کو کامیاب بنایا جائے گا۔ وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے، ماضی کی حکومتوں نے اس جانب توجہ نہیں دی جس سے اس مسئلہ نے سنگین صورتحال اختیار کی ہے۔








