وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں 2 ڈگری تک درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس تشویشناک مسئلہ کو حل کرنے کےلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کریں۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اجلاس میں وزارت کے وفاقی …

اسلام آباد ۔ 7ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں 2 ڈگری تک درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس تشویشناک مسئلہ کو حل کرنے کےلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کریں۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اجلاس میں وزارت کے وفاقی سیکرٹری خضر حیات خان، جنگل اور ماحولیات کے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ماحولیاتی مطالعہ کے مطابق شہری اور عمودی جنگلات درجہ حرارت میں 6-9 ڈگری تک درجہ حرارت کو کم کرتے ہیں لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ درجہ حرارت کے مسئلہ کو خصوصاً شہری علاقوں میں حل کرنے کےلئے جنگلات میں اضافہ کیا جائے۔ موسمیاتی وزارت کے تکنیکی ونگ کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ شہری علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کےلئے شہری عمودی جنگلات کے بارے میں جامع اور مو¿ثر حکمت عملی کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف شہریوں کو گرمی سے محفوظ کیا جائے گا بلکہ مجموعی درجہ حرارت کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ ملک امین اسلم خان نے وزارت کے متعلقہ ونگ کو اس موضوع سے متعلق ایک کاغذی مقالہ تیار کرنے کو کہا جس میں صوبوں کے ساتھ مزید مشاورت کی جائے گی۔

مزید خبریں