وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے جہاز رانی کی صنعت کیلئے موجودہ ٹیکس مراعات کو 2020ءتا 2030ءتک توسیع دینے، بلوچستان میں ابتدائی طور پر تین ماہ کیلئے ٹیوب ویلوں، گھریلوں اور صنعتی صارفین کو مزید 3 گھنٹے اضافی بجلی فراہم کرنے اور سعودی فنڈبرائے ترقی کے ذریعے پی ایس اوکو پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی تجاویز کی منظوری دیدی …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے جہاز رانی کی صنعت کیلئے موجودہ ٹیکس مراعات کو 2020ءتا 2030ءتک توسیع دینے، بلوچستان میں ابتدائی طور پر تین ماہ کیلئے ٹیوب ویلوں، گھریلوں اور صنعتی صارفین کو مزید 3 گھنٹے اضافی بجلی فراہم کرنے اور سعودی فنڈبرائے ترقی کے ذریعے پی ایس اوکو پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی تجاویز کی منظوری دیدی ہے ۔وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کویہاں منعقد ہوا جس میں مختلف وزاتوں اورڈویژنزکے مطالبات کا جائزہ لیا گیا۔ملک میں میری ٹائم کے شعبہ کی ترقی اورجہازرانی کے صنعت کے فروغ کیلئے کمیٹی نے وزارت میری ٹائم افئیرز کی جہازرانی کی صنعت کیلئے موجودہ ٹیکس مراعات کو2020تا 2030تک توسیع دینے کی تجویزکی منظوری دیدی تاہم یہ قانون ڈویژن کے جائزہ سے مشروط ہوگی۔پاورڈویژن کی جانب سے ای سی سی کو پاورسیکٹر کے کیش اورنان کیش پیمنٹ سیٹلمنٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply