اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داود کل جمعرات 30 جنوری 2020ءکو شروع ہونے والی پاکستان افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کےلئے نیروبی پہنچ رہے ہیں۔ ترقیاتی کانفرنس 30 اور 31 جنوری کو کینیا کے شہر نیروبی میں منعقد ہو گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افریقہ کے ساتھ پاکستان …
وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود کل پاکستان افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کرینگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داود کل جمعرات 30 جنوری 2020ءکو شروع ہونے والی پاکستان افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کےلئے نیروبی پہنچ رہے ہیں۔ ترقیاتی کانفرنس 30 اور 31 جنوری کو کینیا کے شہر نیروبی میں منعقد ہو گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افریقہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو اجاگر کریں گے۔ سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا افریقی مندوبین کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کریں گے اور انہیں پاکستان افریقہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سطح کو بڑھانے اور تجارت میں سہولت لانے کےلئے بینکاری اور ٹرانسپورٹ چینلز کی ترقی کےلئے دعوت دیں گے۔ اس کانفرنس میں شرکت کےلئے معروف پاکستانی کمپنیوں کے نمائندے کینیا پہنچ گئے ہیں۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور سرجیکل سیکٹر، انجینئرنگ سامان، گھریلو اپلائنسز، ٹریکٹر اور زرعی آلات، آئی ٹی خدمات، چاول، پھل اور سبزیاں، سیمنٹ اور تعمیرات، خدمات وغیرہ قومی ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے نمائندے بھی اپنی خدمات پیش کرنے کےلئے کانفرنس میں پریزنٹیشن دیں گے جبکہ سیکرٹری، وزارت سمندری امور، افریقی تاجروں کو بحری جہاز کےلئے پاکستانی بندرگاہوں کی خدمات پیش کرنے کےلئے ایک پریزنٹیشن دیں گے جس میں ان کا سامان افغانستان، وسطی ایشیاءاور چین تک باآسانی رسائی حاصل ہو گی۔ کینیا کے وزیر تجارت، یوگنڈا کے وزیر مملکت، مصر اور سوڈان کے مفکرین کانفرنس میں شریک ہیں۔ اس کے علاوہ، الجیریا، مراکش، تیونس، لیبیا، مصر، سینیگال، نائیجیریا، ایتھوپیا، تنزانیہ ، نائیجر، جنوبی افریقہ، زمبابوے، سوڈان، ماریشس، روانڈا، یوگنڈا، صومالیہ کے 40 سینئر عہدیدار اور 150 سے زائد تاجر اور برونڈی بھی کانفرنس میں شرکت کےلئے نیروبی پہنچ گئے ہیں۔ اس کانفرنس میں کینیا کی سو سے زیادہ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ مصر، نائیجیریا، سوڈان، کینیا، جنوبی افریقہ، تیونس وغیرہ کے سینئر عہدیدار اپنے ممالک کی تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پیش کریں گے اور پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کےلئے رابطوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سینئر عہدیداروں کی سربراہی میں وفود کی دوطرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال ے لئے مشیر تجارت، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری ٹی ڈی اے پی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ دو روزہ ایونٹ کےلئے ٹی ڈی اے پی کے ذریعہ افریقی اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین اب تک دو ہزار سے زیادہ بی ٹو بی ملاقاتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔








