لاہور۔28 جنوری(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت،ٹیکسٹائل،صنعت و پیداوار، سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی ایکسپورٹ کم ہونے کی وجہ سے تجارتی خلاء پیدا ہوا جس سے مالی خسارہ بڑھا، معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کی بدولت تجارتی خسارہ کم ہوا اور اب ملکی معیشت محفوظ حالت میں ہے ،لیدر قومی انڈسٹری کا اہم جزو ہے،اس کے فروغ کے لیے …
وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد کاپاکستان میگا لیدر شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔28 جنوری(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت،ٹیکسٹائل،صنعت و پیداوار، سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی ایکسپورٹ کم ہونے کی وجہ سے تجارتی خلاء پیدا ہوا جس سے مالی خسارہ بڑھا، معیشت کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کی بدولت تجارتی خسارہ کم ہوا اور اب ملکی معیشت محفوظ حالت میں ہے ،لیدر قومی انڈسٹری کا اہم جزو ہے،اس کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر بہتر منصوبہ بندی کرینگے ۔وہ سوموار کو ایکسپو سینٹر لاہور میں پاکستان میگا لیدر شو کی تین روزہ نمائش کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر لیدر انڈسٹری سے منسلک تاجر رہنمائوں حسن جاوید ،کامران حبیب ،خواجہ مہر علی ، محمد زبیر، جبار مصدق سمیت کاروباری شخصیات کی بھاری تعداد موجود تھی۔عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ اب ملک معیشت کے حوالے سے درست سمیت کی طرف جارہا ہے ،ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے اور امپورٹ کم ہونا شروع ہوئی ،معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے صنعت ترقی کرنے لگی ہے، حالیہ منی بجٹ میں غلط اقدامات کو درست کیا گیا جس کے نتیجے میں خام مال پر ڈیوٹی ٹیکسسز میں کمی کی گئی ، انہوں نے کہا کہ کاروباری لاگت میں کمی لائیں گے جلد ہی پاکستان علاقائی ممالک کی صف میںآجائے گا، انہوں نے بتایا کہ انڈونیشیاء کی طرف سے کاروباری میدان میںحوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا، انڈونیشیاء نے اپنے 20 آئیٹمز پر ڈیوٹی فری رسائی دی ہے جن میں لیدر ، ٹیکسٹائل اور رائس شامل ہیں ،اس طرح برٹش ایئر ویز کی پروازیں شروع کر رہے ہیں، ہم اپنے ملک کے اندرکسٹم بک کو بھی درست کر رہے ہیںاس وقت پاکستان کاروباری آسانی کے حوالے سے دنیا کے 136 ویں نمبر ہے جسے ہم 100 ویں نمبر لانا چاہتے ہیں، ایف بی آر کو 31 مارچ کی ڈید لائن دی ہے کہ وہ ٹیکس نظام میں آسانی پیدا کرے جبکہ صنعتوں کے لیئے بجلی گیس کی قیمتیں کم کرینگے ، ہم کاروباری حوالے سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کو فالو کرینگے،عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ یہ درست ہے کہ نجی سیکٹر کے حکومت کے ساتھ کبھی بھی اچھے تعلقات نہیں رہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، یقین دلاتا ہوں کہ میں حکومت میں آپکا نمائندہ ہوں ،کاروباری طبقہ اپنی کونسلیں بنائیں اور حکومت کو اپنی تجاویز پیش کریں، حکومت کاروباری طبقے کوساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان مینو فیکچررز ایسوسی ایشن حسن جاوید نے کہا کہ اس پلیٹ فارم نے شرکاء کو ملکی و بین الاقوامی صارفین کے ساتھ اہم معلومات اور نیٹ ورک تک رسائی فراہم کی ہے ،پاکستان ٹینریز ایسو سی ایشن کے چیئر مین آغا سیدین نے کہا کہ چمڑے سے تیار کی جانے والی اشیاء سمیت چمڑے کی پیداوار پاکستان کے مینو فیکچرنگ شعبہ میں دوسری بڑی برآمدی صنعت ہے ،پی ایم ایل 2019 ء نے چین ،بھارت ،اٹلی ،جرمنی ،ہانگ کانگ ،قبرص، امریکا، متحدہ عرب امارات سپین اور تیونس سے سرمایہ کاروں اور ممکنہ خریداروں کی تو جہ حاصل کی ہے جنہوں نے پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی لیدر انڈسٹری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔








