اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 7 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت کے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 7 ارب 20 کروڑ ڈالر لاگت کے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے اس منصوبے کی منظوری دے کر اسے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک 1872 کلو میٹر ریلوے پٹڑی کو دو رویہ اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ والٹن اکیڈمی کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے سی ڈی ڈبلیو پی سے منصوبے کی منظوری کو سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لئے ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔








