وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے صدر کی ملاقات

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے صدر ایڈمرل جاوید اقبال نے جمعرات کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان کی بلیو اکانومی کے اندر وسیع غیر استعمال شدہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ ماہی گیری کا شعبہ برآمدات میں توسیع کیلئے نمایاں امکانات پیش کرتا ہے، اس …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے صدر ایڈمرل جاوید اقبال نے جمعرات کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان کی بلیو اکانومی کے اندر وسیع غیر استعمال شدہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ ماہی گیری کا شعبہ برآمدات میں توسیع کیلئے نمایاں امکانات پیش کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ جہاز سازی، میرین سروسز اور میری ٹائم لاجسٹکس میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ملاقات میں شواہد پر مبنی پالیسی سازی میں تعاون کرنے میں اکیڈمی اور تھنک ٹینکس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزارت بحری امور کے طویل مدتی ’’میری ٹائم سنچری‘‘وژن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامع روڈ میپ بندرگاہ کی توسیع، جدید بحری بیڑے کی ترقی، جہاز سازی اور ری سائیکلنگ کی صنعتوں، گرین میری ٹائم ٹیکنالوجیز اور انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ پاکستان کو ایک مسابقتی میری ٹائم قوم میں تبدیل کیا جا سکے۔ملاقات میں وزارت تجارت کے اندر وزارت بحری امور کے ساتھ مل کر ایک مخصوص سیکٹرل کونسل کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تاکہ تجارتی پالیسی میں بلیو اکانومی کے تحفظات کو مرکزی دھارے میں لایا جا سکے اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے سیکٹرل مسائل کو منظم طریقے سے حل کیا جا سکے۔