وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امورامریکہ کے دوران منتخب صدر سے ملاقات کرنے نہیں گئے تھے،وزارت خارجہ کا جواب

68

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور حالیہ دورہ امریکہ کے دوران منتخب صدر سے ملاقات کرنے نہیں گئے تھے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مری کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیراعظم کے خصوصی معاون کا دورہ امریکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا حصہ تھا۔ دورے کا مقصد سبکدوش ہونے والی انتظامیہ کے اہم اراکین اور امریکی کانگریس کے منتخب اراکین کے ساتھ رابطہ کرنا تھا اور پاکستان اور امریکہ کے لئے دلچسپی کے امور پر منتخب صدر کی ٹیم کے ساتھ ابتدائی بات چیت کرنا تھا کہ کیسے دونوں ممالک خطے میں اور اس سے باہر امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لئے تعاون اور روابط کو گہرا بنا سکتے ہیں۔