وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری کاکوئٹہ دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کوئٹہ دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے کرنا بدترین اور بزدلانہ فعل ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ان کا دل بہت دکھی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لیے …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کوئٹہ دھماکے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے کرنا بدترین اور بزدلانہ فعل ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ان کا دل بہت دکھی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔