وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا بیان

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہماری اہم اور مضبوط اتحادی جماعت ہے ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مرکزی حکومت کے قیام میں متحدہ کا اہم کردار ہے، مقامی مسائل ہوں یا قومی معاملات، باہم اشتراک سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری …

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہماری اہم اور مضبوط اتحادی جماعت ہے ،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مرکزی حکومت کے قیام میں متحدہ کا اہم کردار ہے، مقامی مسائل ہوں یا قومی معاملات، باہم اشتراک سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہماری اہم اور مضبوط اتحادی جماعت ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مرکزی حکومت کے قیام میں متحدہ کا اہم کردار ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے کہا کہ مقامی مسائل ہوں یا قومی معاملات، باہم اشتراک سے آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام سے ہمکنار کرنے کے حوالے سے متحدہ سمیت تمام اتحادیوں سے مکمل ہم آہنگی ہے۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے ناقدین اتحادیوں کے مابین تقسیم اور اختلاف کے خواہاں ہیں لیکن حزب اختلاف کا ایجنڈا کامیاب ہوگا نہ ہی کسی کو غلط فہمیوں کے بیج بونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ معاملات و مسائل پر گفتگو کرتے وقت احتیاط کا دامن تھامنا ہوگا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے کہا کہ مسائل کے موثر حل کیلئے تنقید کی بجائے مشاورت کا رستہ اختیار کریں گے۔