اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ امتیاز شیخ غلط بیانی کر رہے ہیں کہ جس ہسپتال میں میں گیا وہ بند ہو چکا۔میں سول ہسپتال جیکب آباد گیا جو مرکزی ہسپتال ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جہاں دو ڈاکٹرز اور مریضوں سے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ امتیاز شیخ غلط بیانی کر رہے ہیں کہ جس ہسپتال میں میں گیا وہ بند ہو چکا۔میں سول ہسپتال جیکب آباد گیا جو مرکزی ہسپتال ہے۔ اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جہاں دو ڈاکٹرز اور مریضوں سے ملا ایمرجنسی گیا۔ یہیں پر 06 جون کو آپ کے ایک صوبائی اسمبلی کے رکن نے ای سی جی کی مشین دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ایک اور ہسپتال ہے جو میاں محمد سومرو کی کاوش سے بنا جو اب بند ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے جیکب آباد ہسپتال کی حالت زار اور خستہ حال کارڈیالوجی وارڈ کی ویڈیو اور ہسپتال کے ڈاکٹر کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو بھی ٹوئٹر پر آپ لوڈ کی ہے یہ بات چیت ڈاکٹر صاحب سے اسی ہسپتال میں ہوئی۔ جو کہ شہر کا سب سے بڑا اور مین ہسپتال ہے اور ہم اس کی ایمرجنسی کہ سامنے کھڑے یہ بات چیت کررہے ہیں۔







