وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا بیان

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی کووڈ۔19 کے حوالے سے ریسپانس اور تیاریاں دُنیا میں بہترین رہیں، کیسز میں پھیلاو کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی، بروقت فیصلہ سازی اور اللہ کی رحمت سے ہم جلد ہی وبا کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آ …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی کووڈ۔19 کے حوالے سے ریسپانس اور تیاریاں دُنیا میں بہترین رہیں، کیسز میں پھیلاو کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی، بروقت فیصلہ سازی اور اللہ کی رحمت سے ہم جلد ہی وبا کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں، سمارٹ لاک ڈاون، ایس او پیز اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا گیا، این سی او سی کے قیام سے مُلکی سطح پر وبا کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایا گیا، حکومت کی جانب سے پہلی دفعہ پی ایم ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وزارت کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کووڈ19 کے حوالے سے ریسپونس اور تیاریاں دُنیا میں بہترین رہیں۔ ہم نے جلد ہی اقدامات اُٹھائے جس کی وجہ سے خطے میں ہمارا پہلا کیس تاخیر سے 26 فروری کو رپورٹ ہوا۔ کیسز میں پھیلاو کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلہ سازی اور اللہ کی رحمت سے ہم جلد ہی وبا کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آگئے۔ سمارٹ لاک ڈاv, ایس او پیز پر عمل درآمد اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا گیا۔این سی او سی کے قیام سے مُلکی سطح پر وباءکو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایا گیا۔حکومت کی جانب سے پہلی دفعہ پی ایم ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کرپشن اور نااہلیت کا منبہ بنا رہا, جس میں سسٹم سے مالی فوائد کے لیے پالیسیز بنائی گئی تھیں۔ صحتپی ایم سی قانون سے ریگولیٹری اتھارٹی کو جدید طریقوں سے استوار کیا جاسکے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مُلک میں سرکاری ہسپتالوں کے معیار اور ناکارہ ہوچکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں اصلاحات کے عمل کی کوشش جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کے حوالے سے تمام خبریں من گھڑت ہیں۔ ظفر مرزا نے کہا کہ ہسپتال حکومت سرپرستی میں ہی چلیں گے لیکن انتظامی امور اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔ غریب مریضوں کو علاج کی فراہمی جاری رہے گی تاہم معیار پہلے سے بہتری کی جانب جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم سی میں ریفارمز کے زریعے بیرون مُلک سے تعلیم یافتہ ڈاکٹرز کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے بڑے فراڈز کی مثالیں موجود ہیں, اِن میں سے کچھ دیگر ممالک سے لو لیول ڈگریز کے حامل ہی۔ ہمیں فارن گریجوایجٹس کو مناسب پالیسی اور سیکورٹی کے بغیر لائسنس نہیں دینے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ ہیلتھ سیکٹر میں مسائل کی زمہ دار سابقہ حکومتوں کی پالیسیز ہیں۔ سابقہ ادوار میں ہیلتھ سیکٹر کے مسائل کو کبھی بھی ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا۔ ظفر مرزا نے کہا کہ یہ دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے وہ ہی لوگ آج ہیلتھ سیکٹر میں ترقی کے چیمپئن بننے کی بات کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت تمام تر مسائل سے آگاہ ہیں اور دن رات مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان کا کووڈ۔19 کے حوالے سے ریسپونس اور تیاریاں دُنیا میں بہترین رہیں۔