اسلام آباد ۔ 26دسمبر(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزاسے ایران کے ڈپٹی وزیر صحت ڈاکٹر باغر لاریجانی کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون اور مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیط نے وفد کو …
ڈاکٹر ظفر مرزاسے ایران کے نائب وزیر صحت ڈاکٹر باغر لاریجانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26دسمبر(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزاسے ایران کے ڈپٹی وزیر صحت ڈاکٹر باغر لاریجانی کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون اور مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیط نے وفد کو موجودہ حکومت کی طرف سے صحت کے شعبے میں کی گئی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایران اور پاکستان صحت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طبی ماہرین کے وفد نے اسی ماہ ایران کے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کا مطالعہ کیا ہے، ہمارے طبی ماہرین ایران کے پرائمری ہیلتھ کیئرسسٹم سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور بہت کچھ سیکھا ہے۔غیر متعدی امراض کے علاج کی سہولیات کو پرائمری ہیلتھ کیئر کی سطح پر کامیابی کیلئے ایران کے تجربے پر تبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں ۔ایران کے ڈپٹی وزیر صحت ڈاکٹر باغر لاریجانی نے کہا کہ اس دورے سے صحت کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہو گا ۔







