اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ وبائی بیماری کے تناظر میں اپنے بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کووڈ 19 سے بچنے کیلئے عوام پر ماسک پہننے‘ سماجی دوری اختیار کرنے اور بار بار ہاتھ دھونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا کی میڈیا بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ وبائی بیماری کے تناظر میں اپنے بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کووڈ 19 سے بچنے کیلئے عوام پر ماسک پہننے‘ سماجی دوری اختیار کرنے اور بار بار ہاتھ دھونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 3500 افراد ناول کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ان میں سے 72 فیصد 50 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر سٹیزن پبلک ٹرانسپورٹ اور پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی ویب سائٹ covid.gov.pk پر کورونا وائرس سے بچا¶کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں 2500 افراد 50 سال سے زیادہ عمر کے تھے اور 70 فیصد پہلے ہی دوسری بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر‘ ذیابیطس اور قلبی امراض جیسی بیماریوں میں مبتلا افراد خطرے سے دوچار ہیں اور وبائی امراض کے دوران انہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 20 سیکنڈ تک بار بار ہاتھ دھونے‘ ماسک پہننے‘ چھینکتے وقت ناک کو ڈھانپنے‘ بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے‘ بیمار لوگوں سے رابطہ نہ کرنے‘ چہرے اور ناک کو چھونے وغیرہ جیسے حفاظتی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔








