اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کی قیادت میں پاکستان کا وفد 2 سے 4 جون تک ماسکو کا دورہ کرے گا۔ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود کے دوروں سے متعلق میڈیا کے سوالات کے حوالے سے ترجمان نے پیر کو یہاں اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم محمد …
وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی 2 سے 4 جون تک ماسکو کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کی قیادت میں پاکستان کا وفد 2 سے 4 جون تک ماسکو کا دورہ کرے گا۔
پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود کے دوروں سے متعلق میڈیا کے سوالات کے حوالے سے ترجمان نے پیر کو یہاں اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفود جون میں اہم دارالحکومتوں بشمول ماسکو میں حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ حالیہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی 2 سے 4 جون تک ماسکو میں وفد کی قیادت کریں گے۔ دورے کے دوران وہ سینئر روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور میڈیا اور تھنک ٹینکس سے بھی بات چیت کریں گے۔








