وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری کی عراق کے وزیر برائے افرادی قوت ڈاکٹر باسم الزمان مجید الربائی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے عراق کے وزیر برائے افرادی قوت ڈاکٹر باسم الزمان مجید الربائی سے ملاقات کی جس میں افرادی قوت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ معاہدہ کے تحت پاکستان ہنرمند افرادی قوت کا ڈیٹا عراقی حکومت کو فراہم کرے گا، اس سے افرادی قوت …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے عراق کے وزیر برائے افرادی قوت ڈاکٹر باسم الزمان مجید الربائی سے ملاقات کی جس میں افرادی قوت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ معاہدہ کے تحت پاکستان ہنرمند افرادی قوت کا ڈیٹا عراقی حکومت کو فراہم کرے گا، اس سے افرادی قوت کے پاکستان سے عراق جانے کو حفاظتی اور قانونی حیثیت حاصل ہو گی۔ پاکستانی کاروباری حضرات کو عراقی ویزا آسانی سے مل سکے گا، عراق پاکستانی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرے گا۔ عراق میں زراعت، تعمیری شعبے اور رئیل اسٹیٹ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے میں عراقی حکومت مدد فراہم کرے گی۔عراق کے وزیر برائے افرادی قوت سے ملاقات کے دوران معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری کا کہنا تھا کہ عراق میں معاشی ترقی استحکام لائے گی۔ پاکستانیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معاہدے کے بعد عراق جانے والے پاکستانیوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔