اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ملزمان احتساب سے نہیں بچیں گے، سانحہ ساہیوال کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور اس کیس کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ملزمان احتساب سے نہیں بچیں گے، سانحہ ساہیوال کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور اس کیس کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن سے انکار نہیں کیا، سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے، وزیراعظم عمران خان بذات خود اس کیس کو مانیٹر کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت بھی ساتھ کھڑی ہے، تحقیقات میں جو بھی سامنے آئے گا اسے سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں جو اپنا کام آزادانہ طریقے سے کر رہی ہیں، سانحہ ساہیوال کے لواحقین کی مکمل تسلی کرائی جائے گی اور اگر وہ مطمئن نہیں ہوں گے تو پھر جوڈیشل کمیشن کا آپشن بھی موجود ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک غیر یقینی کی صورتحال رہی، رائو انوار سمیت عابد باکسر جیسے لوگوں کے بیانات کو دیکھیں اور ماڈل ٹائون کا واقعہ بھی سامنے ہے جس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، سانحہ ساہیوال کا کیس ہماری حکومت کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جس ذمہ داری کے ساتھ اس کیس کو دیکھ رہے ہیں انشااللہ یہ کیس بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس میں ہم نے اصلاحات کیں جس کا بہت فائدہ ہوا، یہی وجہ ہے کہ اب ہم پنجاب پولیس میں بھی اصلاحات کرنے جا رہے ہیں تاکہ نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔








