وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی سے ملاقات

کوئٹہ۔ 05 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان نے لہڑی ہاؤس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز و ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے ترقیاتی مواقع اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حاجی محمد خان لہڑی نے …

کوئٹہ۔ 05 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان نے لہڑی ہاؤس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز و ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے ترقیاتی مواقع اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حاجی محمد خان لہڑی نے رانا مشہود احمد خان کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ دیا ۔

ملاقات میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار، تعلیم، ہنر اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہا۔حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ترقی کے عمل میں شامل کیے بغیر ملک کی خوشحالی ممکن نہیں۔

انہوں نے رانا مشہود احمد خان سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مزید منصوبے شروع کرنے کی درخواست کی۔رانا مشہود احمد خان نے یقین دلایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جائے گی تاکہ انہیں ہنر مند اور خود کفیل بنایا جا سکے۔