اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بڑے بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔وزیراعلیٰ سرفراز …
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ آمد، بڑے بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بڑے بھائی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے ناقابلِ تلافی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں وزیراعلیٰ کی آمد کو باعثِ تسلی قرار دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیدال خان ناصر کی پارلیمانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایوانِ بالا میں ان کے کردار کو قابلِ قدر قراردیا۔ انہوں نے بلوچستان کی موثر نمائندگی پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں کی کو بھی سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے باہمی احترام اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔








