وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عید کے دوسرے روز آبائی ضلع باڑہ پہنچ گئے،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقعے پر احکامات جاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عید کے دوسرے روز آبائی ضلع باڑہ پہنچ گئے،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے موقعے پر احکامات جاری

پشاور۔ 28 مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی عوامی رابطہ مہم عید کے دنوں میں بھی جاری رہی۔ وزیراعلیٰ عید کے دوسرے روز اپنے آبائی ضلع باڑہ پہنچ گئے جہاں وہ عوام کے درمیان گھل مل گئے اور شہریوں سے عید ملے۔

اس موقع پر مقامی عمائدین، پارٹی کارکنان اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے عوام سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ کے عوامی انداز اور براہِ راست رابطے کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔محمد سہیل آفریدی نے بزرگوں سے عید ملی جبکہ بچوں سے شفقت اور محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد وزیراعلیٰ سے ملاقات کے لیے موجود رہی