وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی کااعلان، شاپنگ مالز اورریسٹورنٹ رات دس بجے بندکرنے کاحکم

ملتان ۔18مارچ(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کیاہے اورکہاہے کہ پنجاب میں تمام شاپنگ مالزاورریسٹورنٹ رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے اوردفاترمیں آمدورفت بھی محدود کردی جائے گی ۔وہ بدھ کے روز لیبر کیمپلیکس ملتان میں قائم قرنطینہ سنٹرکے دورے کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کررہے تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مری اوردیگرسیاحتی مقامات سیاحوں کے لئے بندکردیئے گئے ہیں …

ملتان ۔18مارچ(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کیاہے اورکہاہے کہ پنجاب میں تمام شاپنگ مالزاورریسٹورنٹ رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے اوردفاترمیں آمدورفت بھی محدود کردی جائے گی ۔وہ بدھ کے روز لیبر کیمپلیکس ملتان میں قائم قرنطینہ سنٹرکے دورے کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کررہے تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مری اوردیگرسیاحتی مقامات سیاحوں کے لئے بندکردیئے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایاکہ کچھ دیرپہلے وہ ڈیرہ غازیخان میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے ،وزیراعظم نے ڈیرہ غازیخان میں قرنطینہ سنٹرکامعائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے بتایاکہ ہم نے آج کچھ اہم فیصلے کئے ہیں جن پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا، پنجاب میں اس وقت کوروناوائرس کے 28 کیس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے لئے پانچ ارب روپے کا خصوصی فنڈ بھی قائم کیاجارہاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 3جنوری کو سب سے پہلے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کاآغازکیا۔انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت میں کنٹرول روم قائم کیاگیاہے ۔حکومت نے فوری طورپرکابینہ کمیٹی تشکیل دی جوتواترکے ساتھ اجلاس کررہی ہے اوراقدامات تجویز کرتی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مزیدکہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر صوبہ پنجاب میں فوری طورپرعملدرآمد کیا گیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔ان فیصلوں کے تحت مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پرسیاحوں کے داخلے پرپابندی لگائی گئی ہے ،سیکٹریٹ اورسرکاری دفاترمیں لوگوں کی آمدورفت کو محدودکردیاگیاہے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ میڈیکل سٹوراورجنرل سٹورکھلے رہیں گے ،فیکٹریاں اورمنڈیاں بھی بندنہیںہوں گی ۔پنجاب میں قرنطینہ کی سہولت کو بہتربنایاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت دیگرصوبوں خصوصاََبلوچستان کی قرنطینہ کی سہولتوں کو بہتربنانے کے لئے معاونت کرے گی ۔بلوچستان کی حکومت کو تفتان میں قرنطینہ سنٹرکے قیام کے حوالے سے بھی مدددیں گے ۔پنجاب حکومت اپنے وسائل سے تفتان میں قرنطینہ مرکزقائم کرنے کاجائزہ بھی لے رہی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ محکمہ صحت کوکوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے 23کروڑ60لاکھ روپے جاری کئے جاچکے ہیں،محکمہ صحت کے لئے ایک ارب روپے کے مزیدفنڈزبھی مختص کردیئے ہیں ۔حکومت پنجاب ضرورت پڑنے پرایک ہزاربستروں پرمشتمل فیلڈہسپتال بھی بنائے گی ۔ہسپتالوں میں 41ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ قائم کردیئے گئے ہیں۔لاہور،راولپنڈی اورمظفرگڑھ میں تین ہسپتالوں کو کوروناکے مریضوں کے لئے مخصوص کردیاگیاہے اورپنجاب میں دفعہ 144بھی نافذ کردی گئی ہے ۔اس موقع پرشوکت خانم ہسپتال کے متعددی امراض کے ماہر ڈاکٹرفیصل سلطان نے بھی میڈیاسے بات چیت کی ۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ میں وزیراعظم کے حکم پرکوروناکے حوالے سے معاونت کروں گا۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ دنیا بھرمیں کوروناکے اعدادوشمار بڑھ رہے ہیں بچاﺅکے لئے سماجی رابطے کم کرناضروری ہے ۔انہوںنے کہاکہ وقت کے ساتھ پابندیوں میں کمی بیشی کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ بچے اوربزرگ اس بیماری سے زیادہ متاثرہوسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کل بارہ سوافرادتفتان سے ملتان پہنچیں گے انہیں علاج معالجے کے بھرپورسہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔

مزید خبریں