کراچی۔ 13 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مخدوم طاہر رشید کی کامیابی پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت پر پنجاب کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو، جنوبی پنجاب کے عہدیداران اور جیالوں کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔