وزیراعلیٰ سے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ملاقات’ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عمومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور۔30 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ہفتہ کے روز وفاقی وزیرریلویز شیخ رشید احمدنے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، عمومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ حکومت پنجاب کورونا کے خاتمے کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے …

لاہور۔30 مئی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے ہفتہ کے روز وفاقی وزیرریلویز شیخ رشید احمدنے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، عمومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیاـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ حکومت پنجاب کورونا کے خاتمے کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کارلا رہی ہے ـلاہور، راولپنڈی او ردیگربڑے شہروں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ـوزیراعلیٰ نے کہاکہ سماجی رویوں میں تبدیلی سے ہی کورونا کاخاتمہ ممکن ہوگاـپنجاب میں بروقت اقدامات کی وجہ سے شرح اموات کا تناسب آبادی کے لحاظ سے کم ہے ـکورونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹرز،ہیلتھ پروفیشنلز، پولیس اور دیگر ادارے سرتوڑ محنت کر رہے ہیں ـعثمان بزدار نے کہاکہ کورونا سے بچنا ہی نہیں بلکہ اسے ہمیشہ کے لئے ختم کرنا چاہتے ہیں ـوفاقی وزیرریلویز شیخ رشید احمدنے اس موقع پر کہاکہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات قابل تقلید ہیں ـباقی محض شور مچاتے رہے بزدار حکومت نے کورونا کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے ـملاقات میں راولپنڈی شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیاـ