لاہور۔12 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وزیراعلی آفس میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اورارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی - ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے سفر کو رکنے نہیں …
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اورارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔12 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے وزیراعلی آفس میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اورارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی – ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحا ل پر تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیں گے۔ترقیاتی منصوبوں میں ارکان اسمبلی کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔پنجاب میں حقیقی ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے،ماضی میں ترقی نہیں شو بازی ہوتی تھی۔سازشیں کرنے والے پہلے کی طرح پیچھے رہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر شروع دن سے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ان عناصر نے ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ صحت اورتعلیم کے زیر تکمیل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ جلال پور کینال اورگریٹر تھل کینال جیسے گیم چینجر منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں،ترقی سب کا حق ہے۔پنجاب کا ہر شہر اورکوچہ ترقی کے ثمرات سے فیض یاب ہوگا۔ملاقات کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں رانا شہبازاحمد،سید عباس شاہ،محمدعلی قریشی اور صاحبزادہ غزین عباسی شامل تھے-پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔








