لاہور۔21فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے یہاں گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں برطانیہ کی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی اور بہبود خواتین پینی مور ڈانٹ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پنجاب حکومت اوربرطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈیفڈ) کے مابین سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا اورڈیفڈ نے موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع …
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے برطانیہ کی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی اور بہبود خواتین پینی مور ڈانٹ کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔21فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے یہاں گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں برطانیہ کی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی اور بہبود خواتین پینی مور ڈانٹ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پنجاب حکومت اوربرطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈیفڈ) کے مابین سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا اورڈیفڈ نے موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے ڈیفڈ پنجاب حکومت کا بہترین پارٹنر ہے اورموجودہ حکومت ڈیفڈ کے ساتھ شراکت داری کو مزید بڑھائیگی۔تحریک انصاف کی حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دیگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھا کر عوام کو سہولتیں دیں گے، موجودہ حکومت سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ پر اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے، نئے پاکستان میں ہم نے عوام کومعیاری سہولتیں دے کر ان کا حق واپس کرنا ہے،صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی دے کر عوام کا احساس محرومی دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں برطانوی ادارے کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفڈ پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا اور ہم حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں اپنی معاونت جاری رکھیں گے۔برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو (Mr. Thomas Drew)، پاکستان میں ڈیفڈ کی سربراہ جوانا ریڈ (Joanna Reid)، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت،صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اوراعلی حکام اس موقع پر موجود تھے ۔








