وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ا ٹک میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء کر دیا

لاہور۔5 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد میں پہلی مرتبہ اٹک آیا ہوں اور یہاں صحت انصاف کارڈ سکیم کا اجراء کر دیا ہے، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کا موقع عطا کیا ہے، صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ پاکستان تحریک انصاف …

لاہور۔5 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد میں پہلی مرتبہ اٹک آیا ہوں اور یہاں صحت انصاف کارڈ سکیم کا اجراء کر دیا ہے، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کا موقع عطا کیا ہے، صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایسا شاندار منصوبہ ہے جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،ہر کارڈ ہولڈر اور اس کا خاندان معیاری پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی جدید ترین سہولت بلامعاوضہ حاصل کر سکتا ہے،ماضی کی حکومتوں نے غربت کی زندگی گزارنے والوں کیلئے ایسی فلاحی سکیم شروع نہیں کی،صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہر کارڈ ہولڈر خدانخواستہ کسی بھی مہلک بیماری کی صورت میں اپنا یا اپنے خاندان کے کسی فرد کا علاج معالجہ کرا سکتا ہے اور اس کی حد7 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہے اور ضرورت کے تحت اس رقم کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے، وہ گزشتہ روز اتوار کو ضلع اٹک میں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،وزیراعلیٰ نے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں صحت انصاف کارڈ سے تقریباً 70 لاکھ خاندان اور ساڑھے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، پنجاب کے 18 اضلاع میں اس سکیم کا اجراء کر دیا گیا ہے اور اب اٹک بھی اس سکیم میں شامل ہوگیا ہے اور اٹک کے ایک لاکھ گیارہ ہزار خاندان صحت انصا ف کارڈ سے مستفید ہوں گے،انہوں نے کہاکہ مالی سکت نہ رکھنے والے غربت کی زندگی بسر کرنے والے افراد اب اپنے علاج معالجے سے محروم نہیں رہیں گے ،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اورہم پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں خطہ پوٹھوہار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور راولپنڈی ڈویڑن کے 474 ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت تقریباً 157 ارب روپے فراہم کرے گی،ان میں سے 435 منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ضلع اٹک کے لئے 90 ترقیاتی منصوبوں پر 14 ارب 12 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ،صرف صحت انصاف کارڈ ہی نہیں بلکہ دیگر ہیلتھ پراجیکٹس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، اٹک میں 200 بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنایاجائے گا اوراس کے ساتھ نرسنگ کالج بھی قائم کیا جائے گا اور یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جا رہا ہے، اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو، فتح جنگ، حسن ابدال، جھنڈ، پنڈی گھیپ کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں نہ صرف تعمیر و مرمت کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں بلکہ یہاں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کے لئے جدید طبی آلات فراہم کئے جائیں گے، حضرو میں بنیادی مرکز صحت کو رورل ہیلتھ سنٹر تک اپ گریڈ کیاجائے گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فتح جنگ روڈ سے پنڈی گھیپ تک کی سڑک کی تعمیر ومرمت کا اعلان بھی کیا ،وزیراعلیٰ نے بسال سے پنڈ گھیپ تک کی سڑک کی تعمیر ومرمت کا ا علان بھی کیا اورکہاکہ ہماری حکومت ضلع اٹک کی ا ندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی کرے گی اوریہ منصوبے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(Rawalpindi Institute of Cardialogy) کو جدید ترین کارڈیک اینڈ ویسکولر ڈیزیز سینٹر(Cardiac and Vascular Diseases Center) کے طورپر اپ گریڈ کرنے کی صوبائی کابینہ منظوری دے چکی ہے جبکہ اٹک میں لینڈ ریکارڈ کے سینٹرز بھی بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ نے نئے بلدیاتی نظام کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے عوام کو بااختیار بنانے اور ایک پر وقار معاشرہ تشکیل دینے کیلئے نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جس کے تحت گاؤں کی سطح پر پنچائیت کونسلز اور شہروں میں نیبر ہڈ کونسلز قائم کی جائیں گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے، دیہات میں 22ہزار پنچائیتیں (ویلج کونسلز)اورشہروں میں 182میونسپل کمیٹیاں بنائی جائیں گی، 40ارب روپے سے زائد کے فنڈ ویلج کونسلوں کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے، ماضی میں بلدیاتی نظام کی ایسی کوئی مثال نہیں مل سکے گی،نئے بلدیاتی ایکٹ کے نفاذ کے بعد بلدیاتی اداروں کو تحلیل کردیا گیا ہے اور ایڈمنسٹریٹرزکا تقرر عمل میں لایا جا چکا ہے،اٹک میرا اپنا شہر ہے اوراٹک بھی پنجاب کے باقی شہروں کی طرح میر ے دل کے قریب ہے، میں آئندہ بھی یہاں آؤں گا اور اس شہر کے لوگوں کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کئے جائیں گے ،اٹک میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے گا اوریہ منصوبے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے،میں ہر تحصیل میں جاؤں گا،عوام سے براہ راست رابطہ جاری رہے گا اور محبتوں کا سلسلہ مزید آگے بڑھتا جائے گا، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن غربت کی سطح سے نیچے رہنے والوں کو اوپر لانا ہے، رینالہ خورد میں گھروں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے،عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں دیں گے اور گھر بھی دیں گے، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کریں گے،عام آدمی اپنے اہل خانہ کی بیماری کی صورت میں زندہ درگور ہونے کے قریب پہنچ جاتا ہے مگر اب ایسے نہیں ہو گا، اب غریب آدمی صحت انصاف کارڈ سے دل کا آپریشن بھی کروا سکتا ہے اور سٹنٹ بھی ڈلوا سکتا ہے،وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک محمد امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 10سال ڈاکو راج رہا ہے جس کے نتیجے میں معیشت اقتصادی بھنور میں پھنس گئی لیکن اللہ کے فضل و کرم سے آج ملک بہتری کی طرف گامزن ہے،تحریک انصاف کی حکومت کے کئے گئے اقدامات کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں،اٹک میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی 6 ایکڑ اراضی پر جنگل لگائیں گے،ملک ترقی کے راستے پر چل پڑاہے اور ہمارا مشن کرپشن کا خاتمہ ہے۔رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا کہ اٹک بزدار کے دلداروں کا ضلع ہے، ہمیں جو عوام نے عزت دی، وہ کوئی نہیں چھین سکتا،میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اٹک کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ صوبائی وزیرملک محمد انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم کے وژن کی عملی تفسیر پیش کر رہے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ جیسا آپ کا علاقہ پسماندہ ہے اسی طرح اٹک کو بھی جان بوجھ کے ماضی میں پسماندہ رکھا گیا لیکن اب اٹک کی قسمت بدلے گی، تقریب میں رکن اسمبلی ملک جمشید الطاف،چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply