لاہور۔8اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیر محل میں ٹریفک حادثہ میں کمسن طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورسوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔