وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ بارے اجلاس،تین بڑے ہسپتال افتتاح کیلئے تیار

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ بارے اجلاس،تین بڑے ہسپتال افتتاح کیلئے تیار

لاہور۔25جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیراعلی کوانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا، این ایس انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ اور جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی کو ہیلتھ کئیر کی سروس ڈلیوری کے بارے میں آگاہ کیا گیاکہ ابتک پنجاب کے 22 ملین مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ہے۔سی ایم چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت بچوں کے دل کی 13550 مفت سرجریاں مکمل جبکہ پنجاب میں ادویات 7 لاکھ 28 ہزار مریضوں کو انکی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

بریفنگ میں بتا یا گیا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا کیپیٹل ورک مکمل ہو گیا ہے، جس پر وزیراعلی نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا 15 جولائی کو افتتاح کرنے کی منظوری دے دی، اس موقع پرنواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی شارٹ ویڈیو پیش کی گئی، وزیراعلی نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ٹیم اور آئی ڈی اے پی کو سراہا۔ انہوں نے تعمیراتی معیار کوسرا ہتے ہو ئے کہا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے سعودی عرب کا کوئی بڑا ہسپتال ہے۔

بر یفنگ میں بتا یا گیا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا پیکیج اے اور بی 31 جولائی کو مکمل ہو جائے گا، جس پروزیر اعلی پنجاب نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کینسر ہسپتال کا افتتاح 31 جولائی کو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا 15 اگست کو افتتاح کریں گی جبکہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں 10 جولائی تک بھرتیاں مکمل ہو جائیں گی۔

اجلاس میں وزیراعلی کو ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی نے ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی باقاعدہ منظوری دے دی۔پنجاب کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں شارٹ ٹرم سروس کے لیے اوورسیز پاکستانی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے گا۔تجرکار اور اچھے شہرت کے حامل پاکستانی اور غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو شارٹ ٹرم سروس کے لیے پنجاب میں لایا جاے گا۔وزیر اعلی کی جا نب سے ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت آنے والے ڈاکٹرز کو بہتر معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت بیرون ملک سے آنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو 8 اقسام کی ایڈوانس سرجریز کی اجازت ہوگی-ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی تعیناتی کے لیے 12 ہسپتال منتخب کیے گئے ہیں۔بیرون ملک پاکستانی اور فارن نیشنل سپیشلسٹ ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے لیے اہل ہوگا ۔ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے لئے ڈاکٹر کے کئے پوسٹ گریجوایٹ ہونا،3 سال بیرون ملک کا فیلوشپ تجربہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے ۔ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت بیرون ملک سے آئے ڈاکٹر کو پنجاب میں 15 دن کام کرنا لازمی ہوگا-

اس مو قع پروزیر اعلی مریم نواز کو ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام ڈیش بورڈ پیش کیا گیا۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے لئے آپریشنل ویب پورٹل قائم کیا جائے گا-پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن، کریڈنشل ،کمٹمنٹ،تصدیق،ادائیگی ،رپورٹنگ اور تعیناتی کے بارے میں معلومات درج ہونگی-بیرون ملک سے آئے ڈاکٹرز پنجاب لے لوکل سٹاف کو بھی ٹریننگ دیں۔ اس موقع پروزیر اعلی نے نرسنگ سیکٹر کے لیے بھی ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرامکی طرز پر نیا پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعلی پنجا ب نے کہا کہ باہر سے آنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور نرسزکو بہترین پیکج دیا جائے گا-ہسپتالوں کے ڈائریکٹرز بہت ایفیشینٹ ہونے چاہئیں کیو نکہ نرسنگ کیئر ہر چیز بدل دیتی ہے- انہوں نے کہاکہ نواز شریف کینسر ہسپتال میں جو بہترین ٹرینڈ ڈاکٹر یا نرس آنا چاہتے ہیں تو آ جائیں،پنجاب میں بیسٹ ہیومن ریسورس لانا میرا مشن ہے