وزیراعلیٰ پنجاب سے زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے کی ملاقات

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے نے ملاقات کی۔ شہزادرائے نے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے نئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ نصاب کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق …

لاہور۔2 ستمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے نے ملاقات کی۔ شہزادرائے نے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے نئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ نصاب کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ضروری سہولیات مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ ای ٹرانسفر پالیسی سے اساتذہ کو آن لائن تبادلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور یہ اقدام شفافیت، میرٹ اور وقت کی بچت کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔انہوںنے کہاکہ ہر ضلع کے سکولوں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گااور اس ضمن میں زندگی ٹرسٹ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔