وزیراعلیٰ پنجاب سے کورین سفیرکی ملاقات

لاہور۔7 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ہفتہ کو یہاں کوریا کے سفیر کاک سن کیونے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک کوریا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کوریا کے سفیر نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام …

لاہور۔7 اپریل(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ہفتہ کو یہاں کوریا کے سفیر کاک سن کیونے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک کوریا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کوریا کے سفیر نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کیلئے غیرمعمولی انداز میں کام کیا ہے اور میں کوریا کی حکومت اور عوام کی جانب سے آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں۔کورین سفیر نے کہا کہ آپ کے دور میں کئی اہم منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔میرا اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر انتہائی شاندار رہا اور میں نے ترقی کا خود مشاہدہ کیا ہے۔

مزید خبریں