وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پاکستان ایتھانول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

لاہور۔28 جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے یہاں وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان ایتھانول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ پاکستان ایتھانول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ کو انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے فروغ کیلئے ہر انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے۔ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی …

لاہور۔28 جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے یہاں وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان ایتھانول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ پاکستان ایتھانول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ کو انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے فروغ کیلئے ہر انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے۔ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ ایسوسی ایشن کے جائز مسائل کے حل کرنے کیلئے اپنا کردارادا کروں گا۔ مسائل کے حل میں دلچسپی ظاہر کرنے پر ایتھانول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔وفد میںشیخ محمد سعید، چوہدری محمد وحید، میاں محمد رشید،اظہار الحسن، تراب علی، محمد ندیم فاروقی، میجر (ر) حمید اللہ اور ارشد جاوید کیانی شامل تھے۔