وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد حادثے پر اظہارِ افسوس، زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔10جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں زیر تعمیر چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ماں، بیٹے سمیت تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ مریم نواز نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ خستہ حال اور مخدوش چھتوں و دیواروں والے گھروں کو ’’اپنا گھر، محفوظ گھر‘‘ اسکیم کے تحت محفوظ اور رہائش کے قابل بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔







