وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انکی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔
پاکستان اور قطر کا خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ،وزیراعظم شہباز شریف کا ایکس پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انکی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے قطر کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کے تحفظ کے لیے تحمل، مکالمے اور سفارت کاری کو ہر صورت ترجیح دی جانی چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے امیرِ قطر کا اُن کی جانب سے امن کی کوششوں کے لیے مستقل اور مخلصانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ممکن ہوئی۔ ہم نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔







