وزیراعلیٰ پنجاب کی نو منتخب مئیرز کو عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد،

لاہور۔31 دسمبر (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں و وائس چیئرمینوںضلع کونسلوں کو عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباددی ہے اور کہاہے کہ بلدیاتی ادارے شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موثر نظام ہے۔پنجاب میں بلدیاتی حکومتیں 2 جنوری سے کام شروع کر دیں گی اور اس نظام کے فعال ہونے سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے …

لاہور۔31 دسمبر (اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں و وائس چیئرمینوںضلع کونسلوں کو عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباددی ہے اور کہاہے کہ بلدیاتی ادارے شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موثر نظام ہے۔پنجاب میں بلدیاتی حکومتیں 2 جنوری سے کام شروع کر دیں گی اور اس نظام کے فعال ہونے سے نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اورترقی کا عمل مزید تیزی سے آگے بڑھے گا۔انہوںنے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بناےا جارہا ہے جبکہ صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ 2016 کے تحت انہیں مالیاتی خودمختاری بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسی طرح اختیارات اور ذمہ داریوں کےساتھ جوابدہی بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کے فنڈز میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے

مزید خبریں

Leave a Reply